عالمی یوم آزادی صحافت پر وزیراعلیٰ کا پیغام

عالمی یوم آزادی صحافت پر وزیراعلیٰ کا پیغام

Posted on: 06 May 2025   Tags:

کراچی (3 مئی): وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حق کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں آزادی صحافت کا ہیرو قرار دیا۔ مراد علی شاہ نے اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے فلسطینی صحافیوں کی ہمت کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں پر حملے عالمی جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی ایک آئینی حق ہے۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ سنسنی خیزی یا ریٹنگ کے لیے افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صحافیوں کو مکمل آزادی دی ہے اور کہا  کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کبھی کسی صحافی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے نہروں کے حوالے سے حالیہ تنازع پر اس بات کا ذکر کیا کہ  اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور سندھ حکومت کے خلاف بہت سی جھوٹی رپورٹیں  پیش کی گئیں اور بے مقصد تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صحافی برادری  کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے مثبت کاموں کو بھی سامنے لائیں خصوصاً کراچی کے امیج کو بہتر کرنے  میں جو اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں  کہا کہ سندھ میں صحافیوں کو ملک کے دیگر خطوں کی نسبت زیادہ تحفظ اور آزادی حاصل ہے۔

Back