عالمی یوم امن پر وزیراعلیٰ کا پیغام، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کا مطالبہ

عالمی یوم امن پر وزیراعلیٰ کا پیغام، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کا مطالبہ

Posted on: 24 Sep 2025   Tags:

کراچی (21 ستمبر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم امن پر اپنے پیغام میں کہا کہ امن انسان کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے بنیادی شرط ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نکالے بغیر کوئی بھی امن کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے غزہ میں جاری خونریزی کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگیں صرف تباہی، معاشی بدحالی اور انسانی مصیبت لاتی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اقوام متحدہ سے اپنے قیام کے مقصد کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے اور عالمی برادری کو پائیدار امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Back