قدرتی وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
قدرتی وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
Posted on: 23 May 2025 Tags:کراچی (22 مئی 2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ قدرتی طور پر ریگستان، دریا، میدانی و ساحلی علاقوں کے باعث حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے۔ قدرتی وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ یہ بات انہوں نے بین الاقوامی یومِ حیاتیاتی تنوع کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس سال "قدرت کے ساتھ ہم آہنگی اور پائیدار ترقی" کے تھیم کے تحت بین الاقوامی یومِ حیاتیاتی تنوع منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع زمین کی خوبصورتی اور انسانی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔ جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور غیر قانونی شکار ماحولیاتی نظام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ قدرتی طور پر ریگستان، دریا، میدانی و ساحلی علاقوں کے باعث حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے۔ قدرتی وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں مینگرووز کی بحالی، محفوظ وائلڈ لائف زونز اور ماحولیاتی تعلیم کا فروغ شامل ہے۔ ید مراد علی شاہ نے کہا کہ قدرتی نظام کی بحالی ہی ترقی کا راستہ ہے، کیونکہ خوراک، پانی، ادویات سمیت سب کچھ قدرتی نظام پر منحصر ہے۔ حیاتیاتی تنوع کا تحفظ آنے والی نسلوں کی بقا کی ضمانت ہے، اور جب یہ متاثر ہوتا ہے تو انسانیت بھی متاثر ہوتی ہے۔ قدرتی نظام کا استحکام وباؤں سے بچاؤ میں مددگار ہوتا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کریں اور سندھ کو سرسبز و محفوظ بنائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے ماحول کا تحفظ کریں گے۔
Back