مراد علی شاہ کی قصر ناز میں 150 سالہ بانیان درخت کی بحالی کی ہدایت

مراد علی شاہ کی قصر ناز میں 150 سالہ بانیان درخت کی بحالی کی ہدایت

Posted on: 27 Aug 2025   Tags:

کراچی (23 اگست): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قصر ناز میں 150 سالہ پرانے بانیان کے درخت کی بحالی کی ہدایت دی ہے جو شدید بارشوں اور تیز ہوا کے باعث گر گیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری محکمہ جنگلات کو ہدایت کی ہے کہ بحالی کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔ چیف کنزرویٹر جاوید مہر اور انکی ٹیم درخت کی بحالی کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صدیوں پرانے درخت نہ صرف ثقافتی ورثہ اور اجداد کی نشانی ہیں بلکہ ماحول کی حفاظت کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کلائیمیٹ چینج کے دور میں ہر پودا بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانیان کا درخت 'ٹری آف لائف' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یاد دلایا کہ محکمہ جنگلات نے پہلے بھی 2021 میں ایک تاریخی درخت کو بحال کیا تھا جو شدید بارشوں کے دوران سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں گر گیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دوبارہ اس بات پر زور دیا کہ صوبائی حکومت قدیم درختوں کو محفوظ رکھنے اور بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ماحول کی حفاظت اور پائیداری کو فروغ دیا جا سکے۔

Back