وزیراعلیٰ ہاؤس قومی پرچموں اور سبز و سفید چراغاں سے جگمگا اٹھا

وزیراعلیٰ ہاؤس قومی پرچموں اور سبز و سفید چراغاں سے جگمگا اٹھا

Posted on: 11 Aug 2025   Tags:

کراچی (9 اگست): وزیرِاعلیٰ ہاؤس سندھ قومی پرچموں کی دلکش بہار سے سجا دیا گیا ہے اور عمارت سبز اور سفید برقی قمقموں سے روشن ہے جو ایک پرکشش منظر پیش کر رہی ہے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں۔ وزیرِاعلیٰ ہاؤس کی تاریخی عمارت کے تمام بلاکس پر قومی پرچم لہرائے گئے ہیں اور سبز و سفید برقی قمقموں سے شاندار سجاوٹ کی گئی ہے۔ رات کے وقت چراغاں کا منظر شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ نے فیصلہ کیا تھا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز یکم اگست سے کیا جائے۔ اس سال یہ تقریبات “حقوق کی جدوجہد” کے عنوان کے تحت منائی جا رہی ہیں تاکہ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

Back