وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شکارپور کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے کی مذمت
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شکارپور کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے کی مذمت
Posted on: 01 Aug 2025 Tags:ریلوے ٹریک دھماکہ: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شکارپور کے قریب جھمر واہ کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے کا فوری نوٹس لے لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں صبح تقریباً 10 بج کر 20 منٹ پر پٹری سے اتر گئیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو ٹیمیں اور پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ روٹ پر ریل ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے جس سے دیگر ٹرین سروس متاثر ہو رہی ہیں۔مراد علی شاہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور دھماکے کو ریاست کے خلاف حملہ قرار دیتے ہوئے ذمہ دار ان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملوث شخص کونہیں بخشا جائے گا۔
Back
Dr. Ziauddin Ahmed Road, Karachi, Pakistan
009299202051
09:00 A.M to 05:00 P.M
2026 © Chief Minister's Secretariat