وزیراعلیٰ نے سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی
وزیراعلیٰ نے سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی
Posted on: 06 May 2025 Tags:کراچی (3 مئی): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب نمائندوں کو سالانہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔مراد علی شاہ نے کاظم خان (صدر)، ایاز خان (سینئر نائب صدر)، غلام نبی چانڈیو (سیکرٹری جنرل) اور تنویر شوکت (ڈپٹی سیکرٹری) کو مبارکباد دی۔ انہوں نے حمید حسین عابدی (فنانس سیکرٹری)، ضیا تنولی (انفارمیشن سیکرٹری) اور نائب صدور قاضی اسد عابد، عدنان ظفر، میاں حسن احمد اور منیر احمد بلوچ کو بھی مبارکباد دی۔ جوائنٹ سیکرٹریز طاہر فاروق، منزہ سہام ، رفیع نیازی، عارف بلوچ اور وقاص طارق فاروق کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سی پی این ای کی قائمہ کمیٹی کے منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی جن میں ڈاکٹر جبار خٹک، مقصود یوسفی، شیر محمد خاور، سردار سراج، مدثر اقبال، محمد اویس رضی، شہزاد امین، عرفان اطہر، شکیل احمد ترابی، تزین اختر، انور ساجدی، ممتازاحمدصدیقی، فقیر منتھرمنگریو، عبدالرحمن منگریو، ڈاکٹر زبیر محمود، مسعود خان، فضل حق، ذوالفقار احمد راحت، علی احمد ڈھلوں، عامر محمود، سید انتظار حسین زنجانی، اسلم میاں، حمزہ علی افغان، ایاز میمن، مدثر عالم اور محمود عالم خالد شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نےکہا کہ سی پی این ای نے اپنے آغاز سے ہی آزادی صحافت کے مقصد کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 مئی کو عالمی یوم آزادیٔ صحافت منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات جمہوریت کی خوبصورتی اور بہتری کی طرف سفرہے۔ انہوں نے پریس کی آزادی کے دفاع میں CPNE کے کردار کی تعریف کی۔
Back