وزیراعلیٰ سندھ کا حیدرآباد فیکٹری دھماکے کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ کا حیدرآباد فیکٹری دھماکے کا نوٹس

Posted on: 23 Nov 2025   Tags:

کراچی (15 نومبر): حیدرآباد کی ایک فیکٹری میں دھماکے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے زخمی مزدوروں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے فوری طور پر واقعے کی رپورٹ اور حقائق نامہ طلب کرلیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے واقعے کے اسباب جاننے اور فیکٹری میں موجود حفاظتی انتظامات کا جامع آڈٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ فیکٹریوں میں حفاظتی امور کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی قبول نہیں ہوگی۔

Back