وزیراعلیٰ سندھ کا ساؤتھ سٹی اسپتال کا دورہ، سابق وزیراعلیٰ آفتاب شعبان میرانی کی عیادت

وزیراعلیٰ سندھ کا ساؤتھ سٹی اسپتال کا دورہ، سابق وزیراعلیٰ آفتاب شعبان میرانی کی عیادت

Posted on: 02 Nov 2025   Tags:

کراچی (24 اکتوبر 2025ء)  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ساؤتھ سٹی اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آفتاب شعبان میرانی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سید مراد علی شاہ نے بزرگ رہنما کی سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنما ہمارے لیے رہنمائی کا ذریعہ اور سرمایۂ افتخار ہیں

Back