وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شہر میں انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے متحرک

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شہر میں انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے متحرک

Posted on: 10 Sep 2025   Tags:

کراچی (9 ستمبر): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر شہر میں انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔ بارش کے بعد تمام ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور ٹاؤنز کا عملہ فوری طور پر نکاسی آب کے کاموں میں مصروف ہے۔ کمشنر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس کو بھی سڑکوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز یلو جیکٹ پہن کر نکاسی آب کے کاموں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں جبکہ بلدیاتی ادارے اور متعلقہ عملہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں۔

Back