وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کا ملاکاتیار بند کا دورہ
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کا ملاکاتیار بند کا دورہ
Posted on: 10 Sep 2025 Tags:کراچی (9 ستمبر): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر فوکل پرسن لیفٹ بینک اور صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے ملاکاتیار بند کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو ملاکاتیار بند پر جاری اسٹون پچنگ کے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بند کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ اور عملے کو مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔ محمد علی ملکانی نے مزید کہا کہ بند کی مضبوطی اور مرمت کے اقدامات فوری بنیادوں پر کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر ہدایت دی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور بند کی نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ صوبائی وزیر کے دورے کے موقع پر چیف انجینئر کوٹری بیراج سید ریاض شاہ، اسسٹنٹ کمشنر اقبال پلیجو اور ایکسین شہریار میمن بھی موجود تھے۔
Back