وزیراعلیٰ سندھ کی لاڑکانہ میں کامیاب جلسے پر پارٹی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ کی لاڑکانہ میں کامیاب جلسے پر پارٹی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد

Posted on: 30 Dec 2025   Tags:

کراچی (27 دسمبر): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب جلسے کے انعقاد پر پارٹی چیئرمین، قیادت، عہدیداران اور کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجتماع عوامی اعتماد اور پارٹی قوت کا واضح مظہر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لاڑکانہ کے عوام نے ایک بار پھر پارٹی کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عوامی سیاست آج بھی زندہ اور متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع محض ایک جلسہ نہیں بلکہ عوامی عہد کی تجدید تھی، جس میں قیادت، تنظیم اور کارکن ایک صف میں نظر آئے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پارٹی کارکنان کی محنت، نظم و ضبط اور بھرپور شرکت نے اس جلسے کو تاریخی اور یادگار بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جلسہ کسی ایک دن کی کوشش کا نتیجہ نہیں بلکہ مسلسل جدوجہد، قربانیوں اور عوامی خدمت کا ثمر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ لاڑکانہ کا اجتماع پارٹی اور عوام کے مضبوط رشتے کی تصدیق ہے اور ایسے اجتماعات عوامی سیاست پر اعتماد کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ انہوں نے کامیاب جلسے پر پارٹی قیادت، تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

Back