وزیراعلیٰ سندھ کو ملیر ندی واقعہ کی رپورٹ پیش، عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کو ملیر ندی واقعہ کی رپورٹ پیش، عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت

Posted on: 10 Sep 2025   Tags:

کراچی (9 ستمبر): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ملیر ندی میں افسوسناک واقعہ میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہونے والے واقعے کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ گوٹھ یار محمد، تعلقہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا جہاں دو افراد ندی پار کر رہے تھے۔ پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 27 سالہ عرفان احمد ترین ڈوب گیا جبکہ علی گل میتھیانی محفوظ نکل آئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر لاش کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ہدایت دی کہ ملیر ندی کے اطراف میں رہنے والے دیہاتیوں کو صورتحال سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

Back