وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سابق ایم این اے روشن الدین جونیجو کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سابق ایم این اے روشن الدین جونیجو کے انتقال پر اظہار افسوس
Posted on: 15 Sep 2025 Tags:کراچی (15 ستمبر 2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مرحوم روشن جونیجو پیپلز پارٹی کے مخلص، نڈر اور عوام دوست رہنما تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سید مراد علی شاہ نے مرحوم کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان اور جونیجو برادری کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
Back
Dr. Ziauddin Ahmed Road, Karachi, Pakistan
009299202051
09:00 A.M to 05:00 P.M
2026 © Chief Minister's Secretariat