وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شاہراہ بھٹو کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شاہراہ بھٹو کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ
Posted on: 07 Apr 2025 Tags:کراچی (30 مارچ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کا اچانک دورہ کیا اور بغیر کسی سرکاری پروٹوکول کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے جام صادق انٹرچینج کی تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت دی کہ اسے آئندہ تین ماہ میں مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس انٹرچینج کی تکمیل سے شاہراہ بھٹو پر ڈیفنس اور کورنگی کے ٹریفک کے لیے علیحدہ راستہ دستیاب ہوگا۔
مراد علی شاہ نے حکام کو کورنگی کاز وے برج کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی اور اس کی جلد تکمیل پر زور دیا تاکہ علاقے میں ٹریفک جام کے مسائل کم کیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ، وزیر اعلیٰ نے شاہراہ بھٹو کے قائد آباد انٹرچینج کو جلد از جلد کھولنے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو حتمی تیاریوں میں تیزی لانے کا حکم دیا۔
Back
Dr. Ziauddin Ahmed Road, Karachi, Pakistan
009299202051
09:00 A.M to 05:00 P.M
2026 © Chief Minister's Secretariat