وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد

Posted on: 21 May 2025   Tags:

جنرل عاصم منیر کی ناقابل شکست عسکری حکمت عملی نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ کا ایئرچیف کی خدمات جاری رکھنے کے فیصلے کا بھی خیرمقدم، شاہینوں کو خراج تحسین

کراچی (20 مئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اعلیٰ اعزاز کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے آرمی جنرل چیف عاصم منیر کی ناقابلِ شکست عسکری حکمتِ عملی کو سراہا جس نے بھارت کو چند گھنٹوں میں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے دلوں میں دھاک بٹھانے والوں کو اعزاز دینا زندہ اور باوقار قوموں کی روایت ہوتی ہے۔

مراد علی شاہ نے حق و سچ کی جنگ میں فیصلہ کن فتح کو جنرل عاصم منیر کی بے مثال قیادت کا ثبوت قرار دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خدمات جاری رکھنے کے فیصلے کو بھی سراہا اور اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان ایئر فورس کے "شاہینوں" کو بھارت کا غرور خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو تسلیم کرنا قومی فریضہ ہے۔

وزیر اعلیٰ کے یہ تاثرات پاکستان کی عسکری قیادت پر فخر اور اعتماد کو اجاگر کرتے ہیں جو ملک کی خودمختاری کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Back