وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وقار مہدی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وقار مہدی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

Posted on: 09 May 2025   Tags:

کراچی(6 مئی)  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سید وقار مہدی کو سینیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش  کرتے ہوئے کہا کہ وقار مہدی کی کامیابی پیپلز پارٹی پرعومی  اعتماد کا واضح مظہر ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرک اور ولولہ انگیز قیادت میں پیپلز پارٹی ایک ناقابل شکست سیاسی قوت بن چکی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے واضح پیغام دیا  کہ پیپلز پارٹی عوامی اور پارلیمانی دونوں محاذوں پر مسلسل کامیابیاں  سمیٹ رہی ہے۔، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو پورے ملک میں  جتنی مقبولیت حاصل ہے ،اتنی کسی  اورسیاسی جماعت کو نصیب نہیں۔

Back