وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی ملاقات
Posted on: 16 Jul 2025 Tags:کراچی (15 جولائی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور انشورنس پالیسی ہولڈرز کے حقوق کے تحفظ پر مبنی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں محتسب کو 6116 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 5827 یعنی 95.27 فیصد شکایات حل کر لی گئی ہیں جبکہ باقی 289 شکایات پر کارروائی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی انشورنس محتسب کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت دی کہ عوام میں انشورنس کے حقوق سے متعلق آگاہی بڑھائی جائے تاکہ پالیسی ہولڈرز اپنے مسائل انشورنس کمپنیوں کے ساتھ بہتر طریقے سے حل کر سکیں۔
Back
Dr. Ziauddin Ahmed Road, Karachi, Pakistan
009299202051
09:00 A.M to 05:00 P.M
2026 © Chief Minister's Secretariat