وزیراعلیٰ سندھ نے پٹاخوں کی دکان میں آتشزدگی کے متاثرین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی

وزیراعلیٰ سندھ نے پٹاخوں کی دکان میں آتشزدگی کے متاثرین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی

Posted on: 22 Aug 2025   Tags:

کراچی (21 اگست) نمائش کے قریب ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کی دکان میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ایک زخمی شخص کاشف بدقسمتی سے دم توڑ چکا ہے۔ جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول نے اس واقعے کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کی۔ پروفیسر شاہد رسول کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے زخمیوں کو پہنچنے والی چوٹوں کی نوعیت کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت دی کہ ان کے مکمل صحتیاب ہونے تک معیاری اور بہترین علاج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ متاثرین کے علاج اور نگہداشت میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

Back