وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی یوم پُرامن بقائے باہمی پر پیغام
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی یوم پُرامن بقائے باہمی پر پیغام
Posted on: 18 Feb 2026 Tags:کراچی (28 جنوری 2026ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم پُرامن بقائے باہمی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف جنگ کی عدم موجودگی نہیں بلکہ باہمی احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کا نام ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مختلف مذاہب، ثقافتوں اور زبانوں کا احترام ہی پُرامن سماج کی بنیاد ہے اور سندھ ہمیشہ رواداری، برداشت اور ہم آہنگی کی علامت رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پُرامن بقائے باہمی کے فروغ میں تعلیم کا کردار کلیدی ہے اور ایک محفوظ و جامع دنیا کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق امن اور انصاف پر مبنی سماج ہماری ترجیح ہے اور عالمی تنازعات کے اس دور میں برداشت اور مکالمہ پہلے سے زیادہ ضروری ہیں۔
Back
Dr. Ziauddin Ahmed Road, Karachi, Pakistan
009299202051
09:00 A.M to 05:00 P.M
2026 © Chief Minister's Secretariat