وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آزاد کشمیر کے یومِ تاسیس پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آزاد کشمیر کے یومِ تاسیس پر پیغام

Posted on: 02 Nov 2025   Tags:

کراچی (24 اکتوبر): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آزاد جموں و کشمیر کے یومِ تاسیس کے موقع پر کشمیری عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 24 اکتوبر 1947ء آزادی اور خودارادیت کی جدوجہد کا سنہری دن ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں جنہوں نے ہمیشہ ظلم و جبر کے خلاف بہادری سے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بھرپور انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے سب سے بڑے وکیل ہیں اور پیپلز پارٹی ان کے قیادت میں ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مودی سرکار ظلم و بربریت کے ذریعے کشمیری عوام کے حوصلے نہیں توڑ سکتی۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے تاکہ کشمیری عوام کو ان کا جائز اور بنیادی حق حقِ خودارادیت مل سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی میں ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کا نظریہ ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہنے کا رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

Back