وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی پر پیغام

Posted on: 23 Oct 2025   Tags:

کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / جمعرات، 23 اکتوبر 2025ء بمطابق 29 ربیع الثانی 1447ھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی پر پیغام

مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو ایک عہد ساز اور بہادر شخصیت تھیں، وزیراعلیٰ سندھ

بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سید مراد علی شاہ

 

بیگم نصرت بھٹو نے آمر جنرل ضیاء کے خلاف ایم آر ڈی تحریک کی قیادت کی، وزیراعلیٰ سندھ

مادرِ جمہوریت نے آمریت کے خلاف بہادری سے جدوجہد کی اور عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کی، مراد علی شاہ

بیگم نصرت بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھایا، وزیراعلیٰ سندھ

جمہوریت کی بحالی کے لیے بیگم نصرت بھٹو نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، وزیراعلیٰ سندھ

بیگم نصرت بھٹو نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، سید مراد علی شاہ

مادرِ جمہوریت نے خواتین کو سیاست اور عوامی خدمت میں کردار ادا کرنے کا حوصلہ دیا، وزیراعلیٰ سندھ

بیگم نصرت بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کی گرفتاری کے دوران پارٹی کی قیادت سنبھالی، وزیراعلیٰ سندھ

شہید بھٹو کی شہادت کے بعد بھی بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی جدوجہد جاری رکھی، وزیراعلیٰ سندھ

بیگم بھٹو نے آمریت کے خلاف جدوجہد میں اپنے شوہر، دونوں بیٹوں اور ایک بیٹی کی قربانی دی، سید مراد علی شاہ

دنیا میں جمہوریت کے لیے عظیم قربانیاں دینے والوں میں بیگم نصرت بھٹو کا نام نمایاں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

بیگم نصرت بھٹو کا کردار پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہے، سید مراد علی شاہ

مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو ہمارے دلوں اور تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، وزیراعلیٰ سندھ

آج کے دن ہم مادرِ جمہوریت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

Back