وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ریت اور گرد کے طوفانوں کے عالمی دن پر اہم پیغام
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ریت اور گرد کے طوفانوں کے عالمی دن پر اہم پیغام
Posted on: 12 Jul 2025 Tags:کراچی (12 جولائی 2025) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ریت اور گرد کے طوفانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ طوفان نہ صرف ماحولیاتی نظام کے لیے بلکہ انسانی صحت، معیشت، خوراک، پانی اور روزگار کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غیر پائیدار زمین اور پانی کے استعمال سے ان طوفانوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے تدارک کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان طوفانوں کی شدت میں انسانی سرگرمیوں کا نمایاں کردار ہے، اس لیے ضروری ہے کہ عوام میں ماحولیاتی شعور بیدار کیا جائے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ سندھ اور پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔
Back