وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک روانی کو بہتر کرنے پر عملدرآمد
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک روانی کو بہتر کرنے پر عملدرآمد
Posted on: 11 Jun 2025 Tags:کراچی (10 جون 2025ءَ) کراچی میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح محمد بن قاسم روڈ سے ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ، ایس ایم لا کالج تک بھی گاڑی کھڑی کرنے پر مکمل پابندی ہے۔ فٹ پاتھ یا سڑک پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی، جس سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو مکمل طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ گاڑیاں ریلوے گراؤنڈ میں پارک کی جا سکتی ہیں۔فینسی نمبر پلیٹس رکھنے والی گاڑیاں ضبط کرنے اور بغیر رجسٹریشن یا غیر معیاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ غیر قانونی پارکنگ پر فوری قانونی کارروائی ہو گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا ہے کہ صرف سرکاری سائز کی نمبر پلیٹس ہی قابل قبول ہوں گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایات پر کراچی ٹریفک پولیس مکمل ایکشن میں ہے۔
Back