وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی اہم ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی اہم ملاقات

Posted on: 26 Apr 2025   Tags:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی اہم ملاقات

متنازعہ کینالوں کے مسئلہ حل ہونے پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی

سندھ اور پنجاب کے درمیان تعاون ملک کی ترقی اور استحکام کا ضامن ہے، مراد علی شاہ

پاکستانی قوم متحد ہے اور بھارت کسی بھی جارحیت کا سوچ بھی نہیں سکتا، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، سید مراد علی شاہ

کراچی (25 اپریل 2025ء)  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر پنجاب سلیم حیدر نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں خاص طور پر حالیہ متنازعہ کینالوں کے مسئلے کے حل پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت اور مدبرانہ قیادت سے ایک دیرینہ تنازعہ پرامن انداز میں حل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور ان کی ٹیم نے عوامی مؤقف کو سنجیدگی سے سنا اور مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا، جو قابل تحسین ہے۔ ملاقات میں سیاسی، سماجی اور قومی امور کے ساتھ ساتھ سندھ طاس معاہدے سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام صوبے پاکستان کے داخلی استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ قوم آج متحد ہے اور بھارت کسی بھی جارحیت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ اور پنجاب کے درمیان تعاون ملک کی ترقی اور استحکام کا ضامن ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کے ذریعے ہی پاکستان کو درپیش چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

Back