وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ترقیاتی معلومات کے عالمی دن اور گلوبل میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی وِیک پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ترقیاتی معلومات کے عالمی دن اور گلوبل میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی وِیک پر پیغام

Posted on: 02 Nov 2025   Tags:

کراچی (24 اکتوبر 2025ء)  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ترقیاتی  معلومات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوامی شعور اور معلوماتی شفافیت پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری ہی ایک مضبوط اور خوشحال سندھ کی ضمانت ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ترقی کا حقیقی مقصد عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں غربت کے خاتمے، ڈیجیٹل ترقی اور فلاحی منصوبوں پر عملدرآمد مؤثر انداز میں جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نوجوان نسل ہماری ترقی کا محور ہے اور سندھ حکومت انہیں علم و ٹیکنالوجی کے ذریعے مضبوط بنا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلوبل میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسي وِیک (24 تا 31 اکتوبر2025ء) کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں "Minds Over AI" کے اصول پر عمل کرنا ہوگا ،  یعنی انسان کی سوچ، اخلاقیات اور فیصلے کو ٹیکنالوجی پر فوقیت دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے اس دور میں میڈیا لٹریسی ناگزیر ہو چکی ہے۔ سندھ حکومت نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل لٹریسی میں تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ مستقبل کی ٹیکنالوجی کے چیلنجز کا سامنا کر سکیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کو سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل ذرائع میں درست معلومات کی پہچان سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ AI کے استعمال میں اخلاقی ذمہ داری اور انسانی فیصلے کو مقدم رکھنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ، میڈیا، تعلیمی اداروں اور ٹیکنالوجی پارٹنرز کے ساتھ مل کر صوبے میں ڈیجیٹل بیداری اور ٹیکنالوجی تک رسائی کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا مقصد ایک ڈیجیٹل سندھ کی تعمیر ہے جو جدت، شمولیت اور پائیداری پر مبنی ہو۔ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر طرزِ حکمرانی اور مضبوط ادارے تشکیل دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مؤثر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے Sindh Cloud First Policy ایک اہم سنگِ میل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ آئی ٹی کمپنی کے قیام سے صوبائی محکموں میں ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل اسکلز پروگرام، بوٹ کیمپس اور انڈسٹری، اکیڈمیا پارٹنرشپ پروگرام جاری ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی اور مقامی ٹیکنالوجی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کے ذریعے جدید آئی ٹی رجحانات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Back