سندھ حکومت محفوظ تعلیمی ماحول دینے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت محفوظ تعلیمی ماحول دینے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Posted on: 10 Sep 2025 Tags:کراچی (9 ستمبر): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ تحفظِ تعلیم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تعلیم پر حملہ دراصل انسانیت پر حملہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کوئی بھی بچہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر اسکول جانے پر مجبور نہ ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اسکولوں پر حملوں میں 44 فیصد اضافہ تشویشناک ہے اور صرف 2024ء میں بچوں کے خلاف 41 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ یہ صورتحال عالمی برادری کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان "سیف اسکولز ڈیکلریشن" پر مکمل عملدرآمد کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم صرف فرد کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی کی بنیاد ہے، اور دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تعلیمی اداروں پر حملوں کے مقابلے کے لیے تمام ممالک اور اداروں کو مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان دنیا بھر کے ممالک، اداروں اور اقوامِ متحدہ کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ بچوں کو جنگ اور دہشت گردی کا شکار بنانے کے بجائے قلم اور کتاب دی جائے۔ انہوں نے کہا آئیں ہم سب مل کر عہد کریں کہ اپنے بچوں کو محفوظ، باوقار اور روشن مستقبل دیں گے۔
Back