سوچ اور شعور کے بغیر مضبوط جمہوریت ممکن نہیں، وزیراعلیٰ سند ھ
سوچ اور شعور کے بغیر مضبوط جمہوریت ممکن نہیں، وزیراعلیٰ سند ھ
Posted on: 22 Feb 2026 Tags:یہ بات انہوں نے ورلڈ تھنکنگ ڈے کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اپنے پیغام میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تنقیدی سوچ، مکالمہ اور برداشت قومی ترقی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل میں فکری آزادی اور قیادت کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی سازی میں دانش، تحقیق اور اجتماعی شعور کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے تاکہ سماج مثبت سمت میں آگے بڑھ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج "صحتمند دماغ، صحتمند سماج" کے عنوان سے ورلڈ اینسیفلائٹس ڈے بھی منایا جا رہا ہے، جو دماغی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے دماغی صحت کے تحفظ کو قومی ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے۔ سندھ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صحت اور تعلیم پر سرمایہ کاری ہی پائیدار استحکام کی ضمانت ہے اور پیپلز پارٹی حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات اور آگاہی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
Back