امام حسینؓ انسانیت کو ظلم اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہنے کی ترغیب دیتا ہے، یوم اربعین پر وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام
امام حسینؓ انسانیت کو ظلم اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہنے کی ترغیب دیتا ہے، یوم اربعین پر وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام
Posted on: 16 Aug 2025 Tags:کراچی (15 اگست) اربعین امام حسینؓ کے موقع پر مراد علی شاہ نے دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو وفاداری، قربانی اور یاد کے جذبات سے منسوب ہے۔ انہوں نے امام حسینؓ کے حق و انصاف کے لیے جدوجہد کے لازوال پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے سانحہ کربلا کو صبر و ثابت قدمی کی علامت قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے امن، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور زائرین کے لیے مکمل سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کا پیغام انسانیت کو ظلم اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔
Back
Dr. Ziauddin Ahmed Road, Karachi, Pakistan
009299202051
09:00 A.M to 05:00 P.M
2026 © Chief Minister's Secretariat