فتح میزائل کا کامیاب تجربہ دفاع وطن میں سنگِ میل ہے: وزیراعلیٰ سندھ
فتح میزائل کا کامیاب تجربہ دفاع وطن میں سنگِ میل ہے: وزیراعلیٰ سندھ
Posted on: 06 May 2025 Tags:فتح میزائل کا کامیاب تجربہ دفاع وطن میں سنگِ میل ہے: وزیراعلیٰ سندھ
قوم کو اپنی افواج اور سائنسدانوں پر فخر ہے، سید مراد علی شاہ
ہم دشمن کو مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی ( 5 مئی 2025ء ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فتح سیریز زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ نہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی تیاری، ٹیکنالوجی میں خودکفالت اور قومی سلامتی کے عزم کی مظہر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فتح میزائل کا کامیاب تجربہ دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔ ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور ہمارے سائنسدانوں و انجینئرز کی انتھک محنت نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس فتح میزائل قومی دفاعی نظام میں ایک مضبوط اضافہ ہے اور اس تجربے نے دشمن کی جارحیت کے خلاف مؤثر ردعمل دینے کی پاکستان کی صلاحیت پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے پاک افواج، اس تجربے میں شریک تمام افسران، سائنسدانوں، اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے سپاہیوں، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک اداروں پر ناز ہے، اور سندھ حکومت دفاع وطن کے ہر محاذ پر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Back