غیرت کے نام پر قتل ناقابلِ قبول ہے: وزیراعلیٰ سندھ کا کنڈیارو واقعے پر نوٹس، مجرموں کی فوری گرفتاری کا حکم

غیرت کے نام پر قتل ناقابلِ قبول ہے: وزیراعلیٰ سندھ کا کنڈیارو واقعے پر نوٹس، مجرموں کی فوری گرفتاری کا حکم

Posted on: 01 Aug 2025   Tags:

کراچی (28جولائی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کنڈیارو میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے قتل کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اور چیف سیکرٹری کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے رسم و رواج اور عقائد کے نام پر قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے قطعی طور پر ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے مجرموں کی فوری گرفتاری اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ جرگہ (قبائلی کونسل) کے نام پر فیصلے سنانے والے بھی مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ مقتول کے اہل خانہ کوہر حال میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہون نے کہا کہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Back