ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ کا پیغام
ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ کا پیغام
Posted on: 01 Aug 2025 Tags:کراچی (28جولائی) ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے ہر شہری کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہیپاٹائٹس کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مفت ٹیسٹ اور علاج کی خدمات کو وسعت دے رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے عوام پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بروقت علاج کریں۔ انہوں نے صحت کے عالمی اہداف کے مطابق 2030 تک ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے سندھ کے عزم کا اظہار کیا۔مراد علی شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ صحت مند سندھ کو یقینی بنانے کے لیے صحت کے شعبے میں نمایاں سرمایہ کاری کی گئی ہے، ان اہداف کے حصول کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مسلسل تعاون جاری ہے۔
Back
Dr. Ziauddin Ahmed Road, Karachi, Pakistan
009299202051
09:00 A.M to 05:00 P.M
2026 © Chief Minister's Secretariat