وزیراعلیٰ سندھ کا خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ سندھ کا خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Posted on: 20 May 2025   Tags:

کراچی (19 مئی 2025ء ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں تین دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کو مبارکباد دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشتگرد بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے اور ملک میں شرپسند عناصر کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک فورسز کے بلند حوصلے اور قوم کی حمایت سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ہماری ہوگی۔ انہوں نے پاک فورسز کی قربانیوں اور وطن کے لیے خدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے خیبرپختونخواہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دشمنوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ 9 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا ایک بڑی کامیابی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ، خاص طور پر بھارت کی پراکسیز کا ملوث ہونا افسوسناک ہے۔ دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہماری فورسز ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید سپاہی فرہاد علی اور شہید لانس نائیک صابر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے مادرِ وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء ہمارے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کیلئے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔

Back