وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا 3 خواجہ سراوں کے قتل کا نوٹس
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا 3 خواجہ سراوں کے قتل کا نوٹس
Posted on: 24 Sep 2025 Tags:کراچی (21 ستمبر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تین خواجہ سراؤں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی، تین خاکروبوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور عالمی یوم امن کے موقع پر ایک اہم پیغام جاری کیا۔
وزیر اعلیٰ نے میمن گوٹھ میں تین خواجہ سراؤں کے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا معاشرے کے سب سے زیادہ پسماندہ طبقوں میں شامل ہیں جنہیں عزت اور احترام دینا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاست کسی بھی بے گناہ یا کمزور شہری کے قتل کو برداشت نہیں کرے گی۔
گارڈن کے علاقے میں نکاسی آب کی صفائی کے دوران تین خاکروبوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایسے افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں جو انتہائی مشکل اور خطرناک کام سرانجام دیتے ہیں۔ انہوں نے اسپتال میں تشویشناک حالت میں منتقل ہونے والے ایک خاکروب کے علاج معالجے کے لیے مکمل سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
Back