وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد کا پیغام

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد کا پیغام

Posted on: 16 Jul 2025   Tags:

کراچی (15 جولائی 2025ء)  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستان اور چین کے لازوال دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عسکری اور سفارتی روابط قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ چین کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کے فروغ کی خواہاں ہے اور ہم مستقبل میں بھی اس بھائی چارے کو مزید تقویت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

Back