وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی فتنہ خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی فتنہ خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد

Posted on: 24 Sep 2025   Tags:

کراچی (21 ستمبر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی اور ان کی بہادری اور بروقت کارروائی کو سراہا۔

وزیر اعلیٰ نے فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بھارتی نیٹ ورک کے سات کارندوں کو انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین افغان دہشت گرد اور دو خودکش بمبار بھی شامل تھے جو بڑے پیمانے پر تباہی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ فورسز کی بروقت کارروائی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر آپریشن کیا ہے اور ایسے اقدامات اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک آخری دہشت گرد کو ختم نہ کر دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مقدس سرزمین کو خوارج کے فتنے سے پاک کرنا پوری قوم کا مشن ہے۔ ہمارے بہادر جوان عوام کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ دہشت گردوں کو شکست دے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔

Back