وزیراعلیٰ سندھ نے یوم آزادی کی تقریبات کے لیے صوبے بھر میں پلان کو حتمی شکل دے دی

وزیراعلیٰ سندھ نے یوم آزادی کی تقریبات کے لیے صوبے بھر میں پلان کو حتمی شکل دے دی

Posted on: 27 Jul 2025   Tags:

کراچی (26 جولائی): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبے بھر میں یکم اگست تا 14 اگست 2025 تک یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے جامع پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، سردار شاہ، سعید غنی، سردار محمد بخش مہر، ذوالفقار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، سیکریٹری تعلیم زاہد عباسی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو،وزیراوعلیٰ سندھ کے سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری اطلاعات ندیم میمن، سیکریٹری جی اے محمد علی کھوسو، کور5، پاک نیوی اور ائیرفورس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات یکم اگست تا 14 اگست تک جاری رہیں گی اور اسے دو تھیم یعنی جشن آزادی اور معرکہ حق کے طور پر منایا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم کمیٹی پلان ایونٹ بشمول اُڑان پاکستان (سفارت کاری، دفاع، معیشت)، نیٹ ریجنل اسٹیبلائزرا سٹیٹس، سافٹ پاور امیج پروجیکشن، گرین ٹورازم اینڈ سسٹین ایبلٹی اور سوک یونیٹی اینڈ ریزیلینس جیسے چھ اہم کامیابیوں پر اجلاس کی صدارت بھی کرچکے ہیں۔ مراد علی شاہ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ صوبہ بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات، پریڈ، ثقافتی نمائش اور کمیونٹی سرگرمیوں کے حوالے سے بھرپور انداز میں پروگرام کی تیاری یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ سمیت دیگر بڑےشہر وں میں واکتھون، یوتھ ریلیاں اور عوامی اجتماعات جیسے ایونٹ کی میزبانی بھی کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ یوم آزادی قومی فخر اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔ فیملیز، نوجوان اور شہریوں کی تمام تقریبات میں بلا خوف شرکت یقینی بنائی جائے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے ضلعی انتظامیہ اور تعلیمی درسگاہوں پر زور دیا کہ وہ طلباء میں پاکستان کی تاریخ اور شہری اقدار کے فروغ کے حوالے سے مقامی تقریبات، مباحثے اور مقابلے منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کریں۔اجلاس کا اختتام باہمی آہنگی، نظم و ضبط اور اتحاد کے جذبے سے سرشار ، جامع، محفوظ اور متحرک تقریبات کو یقینی بنانے کے لیے واضح ہدایات کے ساتھ ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سال یوم آزادی نہ صرف یادگار بلکہ صوبائی حکومت کے مکمل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سندھ کی گہرے حب الوطنی اور قومی جذبے کا عکاس ہوگا۔

Back