پولیو سے پاک سندھ ہمارا ہدف ہے ، وزیراعلیٰ سندھ کا پولیو کے عالمی دن پر پیغام
پولیو سے پاک سندھ ہمارا ہدف ہے ، وزیراعلیٰ سندھ کا پولیو کے عالمی دن پر پیغام
Posted on: 02 Nov 2025 Tags:کراچی (24 اکتوبر 2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیو کے خلاف جنگ میں صفِ اول پر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنائیں اور معذوری سے بچائیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں انسدادِ پولیو مہم مؤثر انداز میں جاری ہے اور پیپلز پارٹی کی حکومت عالمی ادارۂ صحت کے ساتھ مل کر پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دور دراز علاقوں تک پولیو ٹیموں کی رسائی یقینی بنائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عزم کیا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری اجتماعی کامیابی ہوگی۔ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز قوم کے اصل ہیرو ہیں، سندھ میں سرویلنس سسٹم مزید مضبوط کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی کیس کی فوری نشاندہی ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور عوامی آگاہی کے بغیر پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں۔
سندھ حکومت عالمی معیار کی ویکسینیشن سروسز فراہم کر رہی ہے اور عالمی اداروں کے تعاون کو سراہتی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ پولیو سے پاک سندھ ہمارا ہدف ہے، اور ہم سب کو اس مشن میں متحد ہونا ہوگا۔