شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی 29ویں برسی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا خراجِ عقیدت
شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی 29ویں برسی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا خراجِ عقیدت
Posted on: 24 Sep 2025 Tags:کراچی (20 ستمبر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی 29ویں برسی پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان کی قربانی اور بھٹو خاندان کی میراث کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضیٰ بھٹو کو جوانی میں شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے مرتضیٰ بھٹو کے قتل کو پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سازش کی حقیقت وقت کے ساتھ ساتھ عیاں ہو چکی ہے۔انہوں نے کر کہا کہ آمرانہ حکومتوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت کو مسلسل نشانہ بنایا ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بھٹو خاندان کی عظیم قربانیاں ملکی تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ شہید بھٹو اور ان کے خاندان کی قربانیاں ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہیں اور بھٹوخاندان نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے اپنی جانیں نچاور کیں۔
Back
Dr. Ziauddin Ahmed Road, Karachi, Pakistan
009299202051
09:00 A.M to 05:00 P.M
2026 © Chief Minister's Secretariat